گرانفروشی، ذخیر ہ اندوزی پر 13گرفتار، 9لاکھ 48ہزار جر ما نے

گرانفروشی، ذخیر ہ اندوزی پر 13گرفتار، 9لاکھ 48ہزار جر ما نے

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کے کاروائیاں جاری ہیں ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق یکم سے 15رمضان کے دوران ضلع میانوالی کے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف دوکا نوں اور مارکیٹوں کی کل11929انسپکشن کیں اور مختلف دوکانداروں کو گرانفروشی، ذخیر ہ اندوزی پر مجموعی طور پر9لاکھ 48ہزار 800روپے جر ما نہ عائد کیا،13دوکا نداروں کو گرفتار ، دو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ تین دوکا نوں کو سیل کیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے سدبا ب کیلئے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذخیر ہ اندوزی اور مقررہ کر دہ نر خوں سے تجاوز کر نیوالے عناصر کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوکا ندار اور تاجر حضرات نا جائزمنافع خوری سے گریز کریں اور اشیاء خوردونوش کی خرید و فروخت میں اپنا جائز منافع رکھیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں