مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ، چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ، چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے قائم کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کا ریویو اجلاس چیئرمین خصوصی اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی عامر عنایت خان شہانی کے زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔

اس موقع پر ممبر خصوصی اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی احمد نواز خان نوانی بھی موجود تھے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی سربراہی میں متعلقہ افسران نے نگہبان رمضان پیکیج کی عوام الناس کے گھر وں کی دہلیز پر تقسیم ،ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد ،ضلع میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن ،شجرکاری مہم ،ہیلتھ سروسز ،پیچ ورک ،میونسپل سروسز،زراعت ولائیوسٹاک سروسز ،سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور وال چاکنگ کے خاتمہ کے حوالہ سے مانیٹرنگ کمیٹی کو مفصل بریف کیا ۔اجلاس سے چیئرمین کمیٹی عامر عنایت خان شہانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق ضلع بھرمیں عوام الناس کی بہتری کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانا مانیٹرنگ کمیٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں