اشیاء خور ونوش اورفروٹ، سبزی کی قیمتیں بے قابو

اشیاء خور ونوش اورفروٹ، سبزی کی قیمتیں بے قابو

کمرمشانی (نامہ نگار )کمرمشانی میں مہنگائی کاجن قابو سے باہر ،حکومتی دعوؤں کے باوجود اشیاء خور ونوش اورفروٹ سبزی کی قیمتیں مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں سرکاری ریٹ پر کوئی عمل نہیں کررہاہے۔۔۔

 سیاسی وسماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب ڈی سی میانوالی سے نوٹس لینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق رمضان شریف آتے ہی فروٹ سبز ی کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں جوسیب دو سوسے ڈیڑھ سوروپے کلو فروخت ہورہاتھااب تین سے ساڑھے تین روپے میں فروخت ہورہاہے کیلاجو ایک سے ڈیڑھ سے روپے درجن فروخت ہورہاتھادوسے اڑھائی سو روپے درجن فروخت ہورہاہے مالٹاجو پہلے ڈیڑھ سوروپے درجن فروخت ہوررہاتھاتین سے چارسو روپے درجن فروخت ہورہاہے جو سبزی پچاس روپے کلو فروخت ہورہی تھی اب ایک سو پچاس روپے کلو فروخت ہورہی ہے انتظامیہ دکھاوے کے وزٹ کرکے چھوٹے ریڑھی چھابڑی والوں کو جرمانہ کرکے اپنی حاضری کھری کرلیتے ہیں لیکن غریب لوگوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں