سرکاری املاک کو سیلاب سے بچانے کیلئے اقدامات کی سفارش

 سرکاری املاک کو سیلاب سے بچانے کیلئے اقدامات کی سفارش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سپرنٹنڈنٹ انجینئر لوئر جہلم کینال سرگودھا سرکل نے تحصیل شاہ پور،ساہی وال اور بھیرہ کے شمالی علاقہ جات میں قائم 200سے زائد سرکاری املاک کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے۔۔۔

ممکنہ سیلاب 2024کے فلڈ فائٹنگ پلان میں مذکورہ علاقوں کے سرکاری سکولز،ہسپتالوں کے علاوہ تمام وفاقی ،صوبائی اور ضلعی دفاتر کی نشاندہی کرتے ہوئے سپرٹینڈنٹ انجینئر کی طرف سے مفصل رپورٹ سول ایڈمنسٹریشن کی وساطت سے صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے دوران ان سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں بالخصوص سرکاری ریکارڈ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں