مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کرنے پر مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے۔۔

 ایک شخص جاں بحق، جبکہ 12سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 72 ج ب کے رہائشی مستنصر مجید نے پولیس کوبتایا کہ ملزم شہروز، شہریار اور دلشاد سمیت دیگر ملز موں کی جانب سے گھر کے باہر فائرنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران اسکے بیٹے وحید نے ملز موں کو فائرنگ کرنے سے منع کیا تو ملزم طیش میں آگئے اور ملز موں کی جانب سے شدید فائرنگ شروع کردی گئی۔ جس کی ذد میں آکر وحید موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ 12 سالہ یوسف اور ریاست نامی دو شخص شدید زخمی ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں