دکان پر قبضے کی کوشش‘ڈنڈے‘خنجر چل گئے ‘شدید فائرنگ

دکان پر قبضے کی کوشش‘ڈنڈے‘خنجر چل گئے ‘شدید فائرنگ

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی بازار نمبر2 میں دوکان پر مبینہ طور پر قبضہ کی کوشش کیلئے مسلح افراد نے۔۔

 ہلہ بول دیا لڑائی جھگڑا ڈنڈے سوٹے ، خنجر چل گئے اور کھلے عام فائرنگ سے بازار لرز گیا، ہرطرف خوف و ہراس پھیل گیا، خنجروں کے وار سے حماد نامی لڑکا شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مسلح حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار، حماد نامی مضروب تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل پولیس نے مدعی مقدمہ ملک راشد اقبال کی درخواست پر8نامزد افراد سمیت 50نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،بلاک نمبر4سلانوالی کے رہائشی ملک محمد راشد اقبال ولد محمد اشرف نے بازار نمبر2میں دوکان میں بوتلوں کی ایجنسی بنائی ہوئی ہے گز شتہ روز 50سے زائد مسلح افراد نے دوکان پر مبینہ طور پر قبضہ کیلئے ہلہ بول دیا جہاں ڈنڈوں سوٹوں، خنجروں کا آزانہ استعمال ہوا اور ہوائی فائرنگ ایسی کہ پورا علاقہ لرز گیا اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیامسلح افراد نے مبینہ طور پر قبضہ کیلئے دوکان سے لاکھوں روپے کی بوتلیں باہر پھینک دیں مزاحمت پر حماد اسد ولد عمر دراز ببلو کو مسلح افراد نے خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا،وقوعہ کی اطلاع پولیس کو ملی تو بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچی تو مبینہ قبضہ مافیا کے مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے شدید زخمی حماد اسد نامی لڑکے کو فوری طورطبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا‘ پولیس نے ملک محمد راشد نامی شخص کی درخواست پر 8نامزد افرادارشاد ااحمد، محمد شہزاد، محمد احمد، محمد زاہ، محمد عمر، محمد اسلم، رحمت اﷲ حاشر احمد سمیت 50کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں