بلڈ ڈونر سوسائٹی نے عید یتیم بچوں کے ساتھ منا ئی

بلڈ ڈونر سوسائٹی نے عید  یتیم بچوں کے ساتھ منا ئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ابوالقاسم بلڈ ڈونر سوسائٹی (ٹیم اے بی ایس )کی جانب سے روایات برقرار رکھتے ہوئے۔۔

 ہر سال کی طرح امسال بھی عید گفٹ تقسیم کیے گئے اور عید کا دن یتیم بچوں کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ملک عبداﷲ و دیگر ٹیم ممبران کا کہنا تھا کہ ان تمام بچوں کی خوشیوں میں شامل ہو کر بہت دلی سکون حاصل ہوا، یہ بچے ہماری توجہ کے منتظر ہیں بالخصو ص اہم مواقع پر ان سے اظہار ہمدردی معاشرے کے ہر طبقے کا فرض ہے ، اﷲ پاک ان کی ہمیشہ حفاظت کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں