مڈھ رانجھا :عید الفطر پر گوشت من مرضی کی قیمتوں پر فروخت

 مڈھ رانجھا :عید الفطر پر گوشت من مرضی کی قیمتوں پر فروخت

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا عید الفطر پر قصابوں نے گوشت کے من مرضی کے ریٹ وصول کئے ۔۔

، سرکاری قیمت کے برعکس عید ی کے نام پر بڑا گوشت ہزارروپے فی کلو فروخت کرتے رہے ،مڈھ رانجھا میں عید الفطر کے موقع پر قصابوں نے گوشت کے ریٹ میں من پسند اضافہ کرلیا۔ حکومت نے بڑے گوشت کی فی کلو قیمت 750روپے مقرر کررکھی ہے جبکہ قصاب عید ی کے نام پر گوشت فی کلو ایک ہزارروپے میں فروخت کرتے رہے ۔عوام تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے اُوپر سے قصابوں نے من مرضی کے ریٹ وصول کرکے رہی سہی کسر نکال دی۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں