پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،فیاض احمد ہنجرا

 پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کو تنہا  نہیں چھوڑے گی ،فیاض احمد ہنجرا

بھیرہ(نامہ نگار )پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشاں رہے گی۔۔

 یہ بات سب ڈویژنل پولیس آفیسر فیاض احمد ہنجرا نے آ ر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودہا کی ہدایت پر پولیس شہداء انسپکٹر محمد رمضان سندرانہ اور کانسٹیبل محسن عباس کی قبروں پر پھولوں چادر چڑھا کر ورثاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی فیاض احمد ہنجرا نے کہا کہ شہدا نے ہمارے تحفظ اور بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پنجاب پولیس کو ان پر فخر ہے عید کے موقع پر شہر میں سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے سب ڈویژنل پولیس آفیسرنے بھیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطا الرحمن اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے موٹر گشت اور بہتریں انتظامات پر عوام نے شہر میں پر سکون خریداری کی اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں