بھیرہ کی تعمیرومرمت اولین ترجیحات میں شامل :وزیر مواصلات

 بھیرہ کی تعمیرومرمت اولین ترجیحات میں شامل :وزیر مواصلات

بھیرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے کہا ہے کہ مرکزی جامع مسجد شیر شاہ سوری(بگویہ) بھیرہ تعمیرو مرمت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس تاریخی ورثہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔۔

 وہ مسجد میں نماز عید ادا کرنے کے بعد خطیب و متولی جامع مسجد مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی سے گفتگو کر رہے تھے ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ شیر شاہ سوری دور میں تعمیر ہونے والی یہ مسجد علاقہ کی تاریخ اور ثقافت کی پہچان ہے اس تاریخی ورثہ کی 400 سال سے حفاظت پر بگوی خاندان کی خدمات قابل فخر ہیں وہ اس تاریخی ورثہ کی تعمیر و مرمت محکمہ آثارِ قدیمہ سے کرائیں گے بعد ازاں صوبائی وزیر لوگوں سے گھل مل گئے اور ان سے عید ملے بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہوں گے عوام کی بلاتفریق خدمت بھرتھ خاندان کا مشن ہے اور اسے ہر ممکن جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں