ضلعی افسروں کو بناوولٹ فنڈ ز کیسز 30جون تک نمٹانے کا حکم

ضلعی افسروں کو بناوولٹ فنڈ ز کیسز 30جون تک نمٹانے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھاسمیت ڈویژن بھر کے ضلعی افسروں کو بناوولٹ فنڈ ز کے زیر التواء کیسز 30جون تک نمٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔

ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کی جانب سے درخواستوں کے نمٹانے میں مختلف رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قبل ازیں جاری ہونیوالے احکامات کی روشنی میں عملدرآمد سست روی کا شکار ہے ، اس صورتحال کے باعث درخواست گزاروں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور فنڈز جو کہ ایڈوانس میں ضلعی حکومتوں کو بھجوائے جاتے ہیں کا مناسب استعمال بھی نہیں ہو پا رہا،جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریشن کو ترجیح بنیادوں پر زیر التواء درخواستیں نمٹا کر مقررہ ہدف میں عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں