پر ی مون سون ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانیکا حکم

پر ی مون سون ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ہیلتھ پنجاب نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ممکنہ پر ی مون سون سیزن2024کے تحت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔

تفصیل کے مطابق موسمی تبدیلی /شدت بیماریوں سے فوری بچاؤ کے لئے بنیادی مراکز صحت آر ایچ سی اور تحصیل ہسپتالوں کو ہدایت نامہ کے ساتھ ساتھ21 ضروری ادویات کی لسٹ جاری کی گئی ہے دوسری جانب ہیلتھ اتھارٹی ذرائع کا کہناہے کہ تاحال کاغذی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ فنڈز اور مطلوبہ ادویات کس چینل سے موصول ہونگی ؟اس حوالے سے گائیڈ لائن نہیں،مذکورہ صورتحال میں ممکنہ طور پر عوام کو پریشانی کا سامنا کرنے کا اندیشہ اور بیماریوں کے پھوٹنے کا بھی خطرہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں