اسسٹنٹ کمشنروں کو ریکوری جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنروں کو ریکوری جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے جمع بندی کی ریکوری میں سستی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر اسسٹنٹ کمشنروں کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہاہے۔۔۔

 کہ وہ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام ریکوری کو جلد از جلد یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ،جبکہ جمع بندی کے کھاتے میں کروڑوں روپے کے بقایاجات ہر صورت وصول کئے جائیں ،ذرائع کے مطابق ، سینکڑوں نادہندگان کا پتہ ہی نہیں چل رہا ،جس کی وجہ سے ریکوریاں مشکل نظر آ رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں