سرگودھا پہلی آف روڈ جیپ ریلی آج ہو گی، ریسر ز پہنچ گئے

سرگودھا پہلی آف روڈ جیپ ریلی آج ہو گی، ریسر ز پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ضلع میں منفر د نوعیت کی پہلی آف روڈ جیپ ریلی آج ہو گی، جس کیلئے انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والے ریسر ز سرگودھا پہنچ گئے۔۔۔

تفصیل کے مطابق تحصیل شاہ پور کے علاقے میگھہ کدھی کے مقام پردریا کنارے 21کلو میٹر کا ٹریک کا بنایا گیا ہے ،پروگرام آرگنائزرنوشیر واں ٹوانہ اور ان کی ٹیم کے مطابق جیب ریلی میلہ کے سلسلہ میں ریسر زنے میگھہ کدھی پہنچ کر مشق کے دوران ٹریک کا جائزہ لیا،ریسرز میں ماہر ریسر خواتین بھی شامل ہیں، آ ج 14اپریل کو صبح آٹھ بجے پہلی ریس شروع ہو گی، جیب ریلی میلہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں