فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور شہدا کو خراج تحسین کیلئے شمعیں روشن

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور شہدا کو خراج تحسین کیلئے شمعیں روشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خدام خلق ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نوری گیٹ چوک میں کم سن شہداء کی میتیں اور مسجد اقصیٰ کا ماڈل رکھ کر شمعیں روشن کی گئیں۔۔۔

 جس میں سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پرخدام خلق ویلفیئر سوسائٹی صدر غضنفر اسحاق، سرپرست چوہدری ظہیر گجر،ملک مظہر حیات کنھجیال سینئر نائب صدر،افتخار بلوچ نائب صدر،اسلم اچھو خان،رانا وقاص ،حکیم غلام مرتضے ٰ،عدنان گجرو دیگر نے کہا کہ غز ہ میں اسرائیلی بر بر یت جارحیت اور دہشتگر د ی کو 6ما ہ گز ر چکے ہیں یہ 21و ی صد ی کی تبا ہ کن جنگ ہے نہتے فلسطینیوں کو بمبا ر ی کر کے شہید اور غذا سمیت تمام سہو لیا ت سے محروم کیا جا ر ہا ہے 35ہز ا ر کے قریب فلسطینی خواتین و حضرا ت اور بچوں کی شہا د ت انسا نی حقوق کے علمبر دار وں کے منہ پر طما نچہ ہے غزہ میں نسل کشی پر اقوام متحد ہ کی خا مو ش تما شائی انتہائی شرمنا ک ہے مسلما ن حکمر ان ا س سلسلہ میں فی الفور عملی اقدا ما ت کریں ، اس موقع پربچوں بڑوں نے علامتی میتوں اورمسجد اقصیٰ کے ماڈل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ شمعیں روشن کیں،اور شہدا کی مغفرت اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعابھی مانگی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں