رمضان پیکیج ، بوگس بلوں کے ذریعے لوٹ مار کا انکشاف

رمضان    پیکیج    ،    بوگس    بلوں   کے   ذریعے   لوٹ   مار   کا   انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈز کے بے دریغ استعمال اوربوگس کاموں کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت کی مبینہ بے ضابطگیوں پر افسر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ ہونے لگے۔۔۔

ذرائع کے مطابق حالیہ رمضان المبارک میں عوامی ریلیف اور دیگر امور نمٹانے کیلئے حکومت کی طرف سے لگ بھگ95کروڑ روپے کے فنڈ زضلعی فنانس ڈیپارٹمنٹ کو جاری ہوئے جس کے بے دریغ استعمال اور مبینہ بوگس بلوں کے ذریعے لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے ،وقت کی قلت کو جواز بنا کر جہاں قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری گئیں وہاں گھوسٹ کاموں کے مبینہ بل پاس کروائے جارہے ہیں بلکہ من پسند وینڈرز سے ساز باز کر کے ان کاموں کے کئی کئی گنا اضافی تخمینے لگا کر بھی قومی خزانے کو ٹیکہ لگایاجا رہا ہے ،یہ بات بھی سامنے آئی کہ اہم سیٹوں پر اہلیت سے کم افسرا ور ملازمین تعینات ہیں،اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں،صورتحال ڈویژنل و ضلعی دفاتر میں زبان زد عام ہونے اور ممکنہ کار روائی کے خوف کے پیش نظر ضلعی نظارت اور فنانس کے دیگر شعبہ جات فنڈز کے استعمال کی ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اخراجات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں