گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان اسمبلی کو وارننگ

گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان اسمبلی کو وارننگ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرذیشان شبیررانا نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن (3) 98سیکشن 135، 136اور134کے ۔۔

تحت الیکشن سے متعلقہ اخراجات کے گوشوارہ جات الیکشن کمیشن کے کامیاب امیدواروں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تاریخ کے 30 دن کے اندر حصہ لینے والے امیدواران جنرل الیکشن 2024 کے (قومی اور صوبائی اسمبلی)کے ریٹر ننگ آفیسرز کے آفس میں جمع کرانے تھے ۔ وہ امیدواران جنہوں نے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے فائنل شوکاز نوٹس موصول کے باوجود ابھی تک اپنے الیکشن سے متعلقہ اخراجات کے گوشوارہ جات جمع نہیں کرائے ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان امیدوراوں کے خلاف سیشن کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (4)136 کے تحت الیکشن کمیشن رٹ دائر کررہا ہے اور پھر ان کو اس حوالے سے سیشن کورٹ سے سزا اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں