مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں غیر مسلم نے اسلام قبول کر لیا

مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ  میں غیر مسلم نے اسلام قبول کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں صاحبزادہ قاصی نگاہ مصطفے چشتی کے ہاتھوں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔

،اسلامی تعلیمات سے متاثر ڈھڈی کالونی قینچی موڑ کے رہائشی عامر کو قاضی نگاہ مصطفے چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام محمد عامر رکھا،بعدازاں ایمان کی استقامت کے لئے دعا کروائی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں