آلودگی:بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم  

آلودگی:بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم  

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی جانب سے آلودگی کے خاتمہ اور بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے محکمانہ کاروائی کو مزید مربوط بنانے اور ۔۔

مقدمات کے ساتھ ساتھ موقع پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر کوارڈی نیشن کی جانب سے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومتی اقدامات پر مناسب عملدرآمدنہ ہونے کی وجہ سے بھٹہ خشت مالکان قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جس سے آلودگی میں اضافہ باعث تشویش ہے ،لہذا ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں بھٹہ خشت کی انسپکشن اور مانیٹرنگ کے عمل کو مربوط بنائیں اور قانون شکنی کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ موقع پر پچاس ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے اس حوالے سے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان احکامات پر فوری عمل کروایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں