حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا طوفان آئیگا،رائے منیر احمد کھرل

 حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا  طوفان آئیگا،رائے منیر احمد کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ آئے روز حکومت کی جانب سے عوام پر کبھی بجلی بم تو کبھی پٹرول بم گرایا جارہا ہے ۔ جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئیگا۔

زبردستی کی مسلط کی گئی حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں یہ حکومت عوام پر مشکل فیصلے کہہ کر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گی اور اس کا عملی آغاز انہوں نے پٹرولیم’ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے ثابت کردیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں