چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی خصوصی اقدامات کی ڈی سی سے ملاقات

چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی خصوصی اقدامات کی ڈی سی سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی برائے خصوصی اقدامات ملک محمد فیروز جوئیہ کی ڈی سی آفس میانوالی آمد۔

 ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی کی قیمتوں میں کمی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چیئر مین مانیٹرنگ کمیٹی کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی کی قیمتوں اور وزن کی سختی سے مانیٹرنگ کررہی ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران مختلف تندوروں اور ہوٹلوں مالکان کو 50 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے تندروں اور ہوٹلوں پر جا کر روٹی کی قیمتوں اور وزن کو چیک کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو روٹی کی قیمت سے متعلق شکایت درج کروانی ہو تو وہ قیمت پنجاب ایپ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایت سیل نمبر 0800-2345 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرواسکتا ہے ۔ چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے غریب عوام کو سستے داموں روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے روٹی اور نان کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے تندور اور ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روٹی اور نان کے حکومتی نرخوں اور وزن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں