ڈائریکٹر سرگودھا آ رٹس کونسل کی سجاد خان سے ملاقات

 ڈائریکٹر سرگودھا آ رٹس کونسل  کی سجاد خان سے ملاقات

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں سے ڈائریکٹر سرگودھا آ رٹس کونسل اسد ربانی نے ڈی سی آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مزمل مرتضی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت علاقائی ثقافت اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لارہا ہے اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی ، پینٹنگ اور دیگر شعبہ جات کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں