چکن فروشوں کی غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال : احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

چکن فروشوں کی غیر  معینہ مدت  کیلئے ہڑتال : احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) برائلر مرغی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی خریدوفروخت بندہونے کے بعددکانداروں نے ہڑتال کردی۔۔۔

مطالبات منظور نہ ہوئے تو ضلع کے 2300 مرغی فروش دکاندار اور سپلائر نے کل سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا اعلان کردیا،گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت میاں طاہر جاوید مرکزی صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن ،صدر عابد حسین ہجراء نے کی اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائلر مرغی کی خرید وفروخت احتجاجا بند کردی گئی ہے اور پنجاب بھر میں مرغی کی سپلائی، خریدوفروخت اور دکانیں مطالبات منظور ہونے تک مکمل بند رہیں گی انھوں نے کہاکہ برائلر مرغی کے نرخوں کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے اور انتظامیہ خریداری سے بھی کم ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر مجبور کررہی ہے جس سے دکانداروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے ، دکاندار یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے مظاہرین نے کہا کہ ایک دن کے چوزہ، فارم ریٹ اور فیڈ کی قیمتوں میں ہوشربا ناجائز اضافہ کی وجہ سے فی کلو گوشت کے نرخ 800 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں۔جس سے سپلائر اور دکاندار مشکلات کا شکار ہیں اور برائلر مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے ، حکومت اور انتظامیہ کی بار بار توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے مگر کوئی مطالبات پر توجہ دینے کو تیار نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں