سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل

سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے۔۔۔

خصوصی انسپکشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،ذرائع کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار،بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مالی معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ہر ضلع میں اسکولوں کا معائنہ کریں گی،اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ضلع وتحصیل افسران اپنے اسکولوں میں اس حوالے سے ضروری اص لاح کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں