پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقابلہ موسیقی 18مئی کو ہوگا

پنجاب آرٹس کونسل کے  زیر اہتمام مقابلہ  موسیقی 18مئی کو ہوگا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )محکمہ اطلاعات و ثقافت علاقائی ثقافت اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لارہا ہے۔۔۔

 اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی، پینٹنگ اور دیگر شعبہ جات کے مقابلہ جات کا انعقاد ضلعی،ڈویژ نل اور صوبائی سطح پرکیاجارہا ہے تاکہ نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے ۔ اس ضمن میں پنجاب آرٹس کونسل سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام ضلع خوشاب میں پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی کا انعقاد 18مئی 2024ضلع کونسل ہال میں کیا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں