پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی ،کسانوں کی گندم بیچنے میں مشکلات

پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی ،کسانوں کی گندم بیچنے میں مشکلات

شاہ پور (نمائندہ دنیا) پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کسانوں کو گندم کی فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،۔۔

 باردانہ کی فراہمی کیلئے ایک ایپ بنائی گئی جس پر باردانہ ایپلائی کرنے کیلئے صرف چار دن کا وقت دیا گیا تھا کسانوں کو تاریخوں کا علم نہ ہونے اور جدید موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے وہ باردانہ کیلئے درخواستیں جمع نہیں کروا سکے جس کی وجہ سے اس سال مرکز خرید گندم پر گندم کی خریداری میں شدید کمی متوقع ہے ۔ انجمن کاشتکاران کے چوہدری محمد حنیف نے مطالبہ کیا ہے کہ باردانہ کیلئے مینوئل درخواستیں لی جائیں ، اور کسانوں کے پاس موجود تمام گندم خرید کرنے کا اعلان کرے۔ ، انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ چھ بوریاں خرید کرنا کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ، کسان باقی گندم کہاں لے جائے ۔ ہمیشہ بڑے زمیندار ہی حکومت کو گندم فراہم کرتے ہیں جن سے اس بار گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چھوٹا زمیندار تو صرف اپنے لئے ہی گندم کاشت کرتا ہے جو محکمہ خوراک کو گندم فراہم کرتا ہی نہیں ۔ حکومت کسانوں کے خلاف اس طرح کے حربے استعمال کرتی رہی تو اگلے سال کوئی کسان گندم کاشت نہیں کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں