بورڈ آفس گرائونڈ میں انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد

بورڈ آفس گرائونڈ میں انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈسرگودہا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد بورڈ آفس کے گراونڈ میں کیا گیا۔۔

جس کے مہمان خصوصی سپریٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ چوہدری محمد انیس گجر تھے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ گورنمنٹ وومن کالج فاروق کالونی اور نجی گرلز کالج کے درمیان کھیلا گیا جو گورنمنٹ وومن کالج فاروق کالونی نے 7ووکٹوں سے جیت لیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کالرو کا کہنا تھا کہ انٹر کالجیٹ کے تمام تر کھیلوں کے مقابلہ جات میں کرکٹ کا ٹورنامنٹ آخری ایونٹ تھا۔ اس کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز،نقد انعامات اور تعلیمی بورڈ کی طرف سے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے اُنہوں نے محمد وقاص بٹ اور دیگر آفیشلز کا شکریہ ادا کیا جو تما م تر ٹورنامنٹس میں اُن کے معاون رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں