وزیر اعظم سے مظفر حیات پراچہ کی ملاقات ،موبائل فون انڈسٹری کی صورتحال کا جائزہ

 وزیر اعظم سے مظفر حیات پراچہ  کی ملاقات ،موبائل فون انڈسٹری  کی صورتحال کا جائزہ

بھیرہ(نامہ نگار )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ موبائل فون انڈسٹری کی ترقی کو آسان بنانے کے لئے سازگار ماحول اور۔۔

 مکمل حکومتی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا وہ ائیر لنک کیمونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو بھیرہ کے مظفر حیات پراچہ سے وزیراعظم ہاوس میں گفتگو کر رہے تھے دوران ملاقات موبائل فون انڈسٹری کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا مظفر حیات پراچہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ انڈسٹری کی برآمدی صورتحال پر توجہ دینے سے پاکستان موبائل فون کا برآمدی مرکز بن سکتا ہے اور 4 سال سے بھی کم عرصہ میں کم از کم 10 سے 15 بلین امریکی ڈالر زر مبادلہ کما سکتا ہے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں