کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے ریویو بورڈ،3امیدوار کامیاب

کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے ریویو بورڈ،3امیدوار کامیاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس میں کانسٹیبلوں بھرتی کا سلسلہ جاری ہے جس کے سلسلے میں ریویو بورڈ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

جس کے چیئرمین آر پی اوشارق کمال صدیقی جبکہ دیگر ممبران میں ایس پی آر آئی بی اظہریعقوب اور ایس پی پیٹرولنگ اختر جوئیہ شامل تھے ۔ ریویو کے لیے خوشاب اور بھکر سے 117 امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں جن کی قد چھاتی کی پیمائش کے لیے الگ الگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔ ریویو بورڈ میں تین اُمیدوار کامیاب قرار پائے بعد ازاں جنہوں نے دوڑ کا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس موقع پر آر پی اوشارق کمال صدیقی نے کہا کہ پولیس میں کانسٹیبلوں بھرتی کا عمل جاری ہے ۔جس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔تمام مراحل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے ۔تمام امیدواروں جو یکساں موقع فراہم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں