پی ڈی ایم 2حکومت ملک میں مزید تباہی لائیگی‘ حافظ جاوید اقبال

پی ڈی ایم 2حکومت ملک میں  مزید تباہی لائیگی‘ حافظ جاوید اقبال

کندیاں(نمائندہ دنیا ) پی ڈی ایم 2حکومت ملک میں مزید تباہی لائے گی اور عوام کا جینا مشکل ترین بنائے گی ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے محلہ رمضان آباد میں۔۔۔

 ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا ناجائز ذرائع سے برسر اقتدار آنے والے ٹولے کو عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہے .  جماعت اسلامی فارم 47والے حکمرانوں کو تسلیم نہیں کرتی. عوام کو منظم کررہے ہیں جلد ہی میدان میں نکلیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں