12میڈیکل کلینکس کے کیسز ڈرگ کورٹ ریفر کر دئیے گئے

12میڈیکل کلینکس کے کیسز ڈرگ کورٹ ریفر کر دئیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور غیر سند یافتہ افراد کی طرف سے چلائے جانیوالے میڈیکل کلینکس کیخلاف محکمانہ کارروائی۔۔۔

 کے 18کیسز میں قصور واروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پر 12 کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے ، 2کو وارننگ جاری کرنے کے علاوہ 4کیسز کو اگلے اجلاس تک موخر کردیا ہے ۔ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس بدھ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہینڈ کوارٹر ارشد احمد وٹو کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ عامر محمود اور جامعہ سرگودہا کے ایکسپرٹ ڈاکٹر عثمان منہاس کے علاؤہ ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں اور اپنی روزانہ کی کارکردگی رپورٹ دیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں