شہر میں باضابطہ بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جائے صاحبزادہ ابرار بگوی

 شہر میں باضابطہ بلڈ بینک  کا قیام عمل میں لایا جائے  صاحبزادہ ابرار بگوی

بھیرہ(نامہ نگار )مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے تحت عطیہ خون کیلئے مقامی افراد اور تنظیموں کا جذبہ خدمت انتہائی قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔۔۔

 ان کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہوئے شہر میں باضابطہ بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جائے مجلس حزب الانصار کے نائب امیر اور جانشین صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے کہا ہے کہ ہلال احمر کے تحت چلنے والے اکثر ہسپتالوں میں بلڈ بنک کام کر رہے ہیں جہاں خون محفوظ کر کے مستحق افراد کو ضروت پڑنے پر فوری فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ سے اپیل کی ہے کہ ریڈ کریسنٹ کی طرف سے ہلال احمر ہسپتال بھیرہ میں بلڈ بنک قائم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ہدایت جاری کریں کیونکہ بھیرہ میں بلڈ بنک کا قیام علاقہ کی اہم ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں