قاری سعیدﷲکا 3ماہ کا بیٹا زائد المیعاد انجکشن سے چل بسا

 قاری سعیدﷲکا 3ماہ کا بیٹا  زائد المیعاد انجکشن سے چل بسا

میانوالی (نامہ نگار )واں بھچراں میں قاری سعیدﷲ کا بیٹا ای پی آئی سنٹر رورل ہیلتھ سنٹر واں بھچراں میں تعینات ناتجربہ کار کاوش نامی کمپیوٹر آپریٹر کے ہاتھوں ایکسپائر انجکشن لگنے سے اللہ کو پیارا ہو گیا۔۔۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی کے سیکرٹری اطلاعات قاری ضیا اللّٰہ عثمانی کا معصوم تین ماہ کا بھتیجا قاری سعید اللہ قاسمی کا بیٹا عکرمہ سعید عمر تین ماہ کو مبینہ طور ہیلتھ ورکر اور اسکا ساتھی کاوش احمد نامی لڑکا جو کہ کمپیوٹر آپریٹر ہے اور انجکشن لگانے کا تجربہ نہیں رکھتا جس نے گھر آ کر بچے کو انجکشن لگایا جو کہ مبینہ طور پر زائد المیعاد تھا ٹیکہ لگتے ہی اسی وقت بچے کو قے اور پیچس آنا شروع ھو گئے اور ری ایکشن و پانی کی کمی کی وجہ سے انتقال کر گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں