تحریک لبیک سرگودھا کے زیر اہتمام تربیتی ورکرز کنونشن

 تحریک لبیک سرگودھا کے زیر اہتمام تربیتی ورکرز کنونشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام تربیتی ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت ضلعی امیر پیر سید صادق الامین شاہ نے کی۔۔۔

کنونشن میں ڈویڑنل نائب ناظم جاوید اقبال رضوی،مفتی الطاف،مولانا شرافت،ملک سیف الرحمن عوان سابقہ امیدوار pp 75،راحیل راجپوت،ملک شعبان،سید صفدر حسین بخاری،رانا عمران بلال تلہ ملک نوبہار سمیت تحریکی ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جبکہ علامہ عاشق حسین باروی،قاضی نگاہ مصطفے چشتی،علامہ شرافت علی،پیر محمد افضل سیفی،پیر مظہر حسین سیفی،پیر بابا حنیف قادری اور جید علماء کرام نے بھی خصوصی شرکت کی،اور علامہ خادم حسین رضوی اور مرکزی امیر سعد حسین رضوی کی تحفظ ختم نبوت کے لئے کام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر مقررین کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی تربیت کی ضرورت ہر وقت پیش رہتی ہے ،کسی پارٹی سے اختلاف ر کھیں لیکن جو اچھا کام کرے اس کو اچھا کہیں بے جا تنقید سے ایک دوسرے میں دوریاں پیدا نہ کریں ،آخر میں درود اسلام کی نشست کے بعد فلسطین اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں