یونیورسٹی آف سرگودھا میں اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقا د

یونیورسٹی آف سرگودھا میں اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقا د

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقا د کیا گیا جس میں بینگر یونیورسٹی، یوکے ایند ویلز کے کنٹری آفس نمائندگان نے طلبہ کو۔۔۔

انٹرنیشنل سکالرشپس، سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام اور عالمی شراکت داری پر مشتمل تحقیقی منصوبوں کے بارے میں ا ٓگاہی دی۔ سیمینار میں بینگر یونیورسٹی کے کنٹری مینجرپاکستان آفس جاوید اقبال، یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق ایلومینائی عدنان حیات، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کو بین الاقوامی تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز اس ضمن میں عملی اقدامات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف سرگودھا اور عالمی شہرت یافتہ اداروں کے درمیان تعاون کو یقینی بنا رہا ہے ۔جاویداقبال نے عالمی سطح پر باہمی تعاون کے فروغ ، طلبہ و سکالرز کے یکساں تعلیمی تجربے کو تقویت دینے اور باہمی شراکت داری کے منصوبوں کے فروغ پر زور دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں