ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام سکول میں سیمینار

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام سکول میں سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے لئے نجی سکول میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں انچارج ٹریفک یونٹ ساجد محمود نے طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں تفصیلی طور پر بریف کیااورکہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام ہر مہذب شہری کا فرض ہے اس کے علاوہ ٹریفک ایجوکیشن کو بچوں کے نصاب میں بھی شامل کیا جانا ضروری ہے تاکہ شروع ہی سے طلباء میں ٹریفک قو انین سے آگاہی ہو سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں