تاجروں کو بلیک میل کرنیوالے مختلف ٹیکس اداروں کے 15 افسروں کو سزائیں

تاجروں کو بلیک میل کرنیوالے مختلف ٹیکس اداروں کے 15 افسروں کو سزائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممبر ایڈوائزری کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے کہا ہے کہ تاجروں کو بے جا تنگ کرنے والے افسروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور جرم ثابت ہونے پر اب تک مختلف ٹیکس اداروں کے 15 افسروں کو سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

تاجر بلیک میل کرنے والے ٹیکس اداروں کے افسروں کی نشان دہی کریں انہیں شفاف تحقیقات کے بعد ایف ٹی او ایکٹ کی شق 2 کے تحت چھ ماہ تک سزا دی جاسکتی ہے ، اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایوان صنعت و تجارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں صدر ساجد حسین تارڑسمیت دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے ۔ممبر ایڈوائزری کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب نے کہاکہ تاجر بھی ٹیکس نظام میں آئیں اور اپنے ذمہ کا ٹیکس بروقت ادا کریں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے قیام کا مقصد لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بناناہے ۔ادارہ بڑی کامیابی سے درخواست گزاروں کے مسائل حل کرکے ان کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے ۔ درخواست گزار صرف سادہ کاغذ یا ہماری ایس ایم ایس سروس پر اپنی شکایت درج کروائیں۔ہم شکایت کنندہ کا ہرطرح سے تحفظ کریں گے ۔انہوں نے مزہد کہا کہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کو پروموٹ،انڈسٹری کو تحفظ اور سرمایہ کاری کے عمل کو بڑھانے کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب اہم کرداراداکررہاہے ۔ٹیکس وصولی کے اداروں میں پائی جانے والی قانونی پیچیدگیوں،بد انتظامی کو ختم اور ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو شفاف بنایاجارہاہے ۔از خود نوٹس کا اختیار استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں زیر التوا کیسزکو نمٹایا اور بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرکے وطن کی محبت میں اضافہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے تمام افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ضرورت ہے اسی صورت میں ہم پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں