تجاوزات پر مزید 27دکانیں سیل ،درجن سے زائد دوکانداروں کو جرمانے

 تجاوزات پر مزید 27دکانیں سیل  ،درجن سے زائد دوکانداروں کو جرمانے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر سی او میونسپل کارپوریشن نے شعبہ انکروچمنٹ کے انسپکٹرز اور اہلکاروں کے ہمراہ کچہری بازار،فیصل بازار، بلاک نمبر12،اردو بازار سمیت مختلف بازاروں کا وزٹ کیا۔۔۔

اس دورا ن گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر2کے اطراف مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مزید27دوکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوز کیا گیا بھاری سامان قبضہ میں لے کر درجن سے زائد دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں