سورج سوا نیزے پر ،گرمی کی شدت میں اضافہ

سورج سوا نیزے پر ،گرمی کی شدت میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )شہر سمیت ضلع بھر میں سورج سوا نیزے پررہا ، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر بھر میں معاشی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر نظر آرہی ہیں۔۔۔

 دیہی علاقوں سے خریداری کرنیوالے لوگوں کی تعداد بھی انتہائی کم نظر آرہی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بازاروں میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے جس سے معاشی سرگرمیوں کو بڑا دھچکا لگ رہا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نہروں’ کھالوں اور راجباہوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے غیر معیاری جوس کی فروخت بھی عروج پر ہے برف کارخانہ مالکان نے بجلی کی بندش اور جنریٹر سے برف بنانے کا جواز بناکر برف بلاکس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں