برجینگ کیمپ رکھ نور پور کے رہائشی درجنوں سائلین وراثتی انتقال کیلئے خوار

برجینگ کیمپ رکھ نور پور کے رہائشی  درجنوں سائلین وراثتی انتقال کیلئے خوار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) برجینگ کیمپ رکھ نور پور کے رہائشی درجنوں سائلین وراثتی انتقال کے لئے رل کر رہ گئے۔۔۔

 ان کا کہنا ہے کہ عمر کے آخری حصے میں بھی اپنے حق کے لئے اے سی،اے ڈی سی آر،اور ڈی سی خوشاب و کمشنر سرگودھا کے دفاتر میں ایک دھائی سے چکر لگا لگا کر تھک ہار چکے ہے ڈی سی خوشاب شاہد بشیر نے ہمارے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل بنا رکھا ہے اورکمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی کے احکامات کے باوجود متعلقہ افسران کالونی برانچ کا کام نہیں کررہے ،کمشنر سرگودھا اور ممبر بورڈ آف ریونیو سے ہمدردانہ اپیل ہے یہاں مستقل طور اتھارٹی کو تعینات کرکے ہمارے ذاتی متبادل رقبہ وراثت معاملات کو نمٹایا جائے جس کے حصول کے لئے تیسرے نسل ذلیل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں