یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ

 یونیورسٹی آف سرگودھا  میں حنوط کاری پر  دو روزہ تربیتی ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کے زیرِ اہتمام حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں جانوروں کی اناٹومی کی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور فنِ حنوط کے کثیر جہتی نظم و ضبط کے بارے میں شرکاء کو رہنمائی و تربیت فراہم کی گئی۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد ڈاکٹر مصباح سرور، ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان سے شاہد اقبال، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر خالد مختار، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں