تعمیر ومرمت کی 14سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل

 تعمیر ومرمت کی 14سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈؤیژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مختلف محکموں کی تعمیر ومرمت کی 14سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل جبکہ 11 سکیموں کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظور ی دے دی ہے ۔

ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہوا ۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے علاوہ تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ہائی ویز کی 6 ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 3 ، جبکہ محکمہ بلڈنگ کی 5 سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دی گئی ۔ اس طرح ضلع خوشاب کی اے ڈی بی پی کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 7 اور بلڈنگ کی 4 سکیموں کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی ۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو تمام سکیموں کا خود موقع پر جا کر معائنہ کر کے اس ضمن میں اپنی رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت بھی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں