صفائی کے نظام کو ٹھیکہ پر دینے کے لیے اقدامات تیز

صفائی کے نظام کو ٹھیکہ پر دینے کے لیے اقدامات تیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی ہدایت پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے صفائی کے نظام کو ٹھیکہ پر دینے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔۔۔

 تاہم مختلف مسائل کے باعث ابتدائی امور کا تعین صورتحال گھمبیر بنانے لگا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کا نظام ٹھیکہ پر دینے کی ہدایت کی ہے بلدیاتی اداروں کا صفائی کا نظام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا کیونکہ کمپنی صرف صفائی کرائے گی جب کہ مسائل کا سبب بننے والے سیورج کا نظام بلدیاتی اداروں کے پاس ہی ہوگا اس وقت بلدیاتی ادارے صفائی کرنے والے عملہ سے ڈسلٹنگ بھی کرا لیتی ہے لیکن کمپنی کے پاس عملہ صفائی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں اور مشینری سپرد ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے پاس عملہ کی شدید کمی ہو جائے گی جس سے گٹروں کی صفائی میں شدید دشواری پیش آئیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں