16 پولیس افسروں اور اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ ،نقدانعامات تقسیم

 16 پولیس افسروں اور اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ ،نقدانعامات تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دوران ڈیوٹی جو پولیس ملازمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو نہ صرف وہ محکمہ کا نہ صرف نام روشن کرتے ہیں۔۔۔

 بلکہ دوسرے ملازمین کے لیے بھی قابلِ تقلید ہوتے ہیں۔ایسے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے تاکہ ملازمین زیادہ محنت اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔اِن خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے تعریقی سر ٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 16 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ درجہ دوم اور نقدانعامات سے نوازا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں