ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

میانوالی ،کمرمشانی (نامہ نگاران )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال،ایکسئن کالا باغ ڈویژن احمد رفیق، ایکسئن میانوالی ڈویژن اسد شفیق کے علاوہ تما م متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلا بی صورتحال سے نبر دآزما ہو نے کے سلسلہ میں کنٹی جنسی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل تما م متعلقہ محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان اور مشینری کو فنگشنل رکھیں۔انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ میو نسپل کمیٹی کے ڈی واٹر نگ سیٹس کی انسپکشن کی جا ئے اور اس امر کو یقینی بنا یا جا ئے کہ تما م ڈی واٹرنگ سیٹس چالو حالت میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بر ساتی نالوں کی گذرگا ہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے ۔انہوں نے ایکسئن ہا ئی وے اور ایر یگیشن کو ہدایت کی کہ تما م برساتی نا لوں پر قائم پلوں، سیفن اور کلوٹس کی بر وقت صفائی کو یقینی بنا یا جا ئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں سانپ کے کا ٹنے کی ویکسین سمیت تما م ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں