فاروقہ میں باربار بجلی کی بندش شہریوں نے رات جاگ کر گزاری

فاروقہ میں باربار بجلی کی بندش شہریوں نے رات جاگ کر گزاری

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )بجلی کی بار بار بندش کی وجہ سے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش کا سلسلہ رات 11بجے سے شروع ہو صبح 3بجے تک جاری رہا۔۔۔

بجلی بند ہوتے ہی مچھر یلغار کر دیتے ہیں جس سے مریضوں بچوں اور خواتین کو ازئت کا سامنا کرنا پڑتا شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیسکو حکام نے روش تبدیل نہ کی تو فیسکو کے دفاتر کا گھراؤ کیا جائے گا جسکی تمام تر زمہ داری اسسٹنٹ منیجر اپریشن سب ڈویثرن ساہیوال 2پر ہو گی انھوں نے رات کے اوقات میں بجلی کی بندش کے سلسلے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں