کروڑوں سے تعمیر 2سپورٹس سٹیڈیم فعال نہ ہوسکے

کروڑوں سے تعمیر 2سپورٹس سٹیڈیم فعال نہ ہوسکے

سلانوالی (نمائندہ دنیا )بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ کی غفلت کروڑوں روپے کی لاگت سے سلانوالی میں تعمیر ہونے والے دو سپورٹس اسٹیڈیم عرصہ گزرنے کے باجود فعال نہ ہوسکے ، 6ایکڑ رقبہ پر 4کروڑ روپے کی لاگت سے۔۔۔

تعمیر ہونے والا اسٹیڈیم غیر فعال گیٹوں پر تالے جبکہ دو سال قبل ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اسٹیڈیم بجلی کے ٹرانسفارمر چوری اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث غیر فعال کھیلوں کی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں، سلانوالی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے قریب حکومت پنجاب کی تقریبا 4کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے 6ایکڑ رقبہ پر محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کہ نگرانی ملٹی پرپز سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ،دیکھ بھال کیلئے سٹاف تو موجود مگر گیٹوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ تقریباً دو سال قبل سلانوالی قصبہ بڑانہ روڈ پر ایک کروڑ روپے کی لاگت سے منی اسٹیڈیم بنا یا گیا جسمیں کرکٹ کیلئے ٹرف وکٹیں بنائی گئیں پریکٹس کیلئے سیمنٹ وکٹیں بنائی گئی، گراؤند میں گھاس لگائی گئی مگر عرصہ ایک سال قبل اسٹیڈیم کو بجلی کی فراہمی کیلئے ٹرانسفارمرز لگایا تھا وہ چوری ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں