پہاڑی علاقے میں دربار اور گردونواح میں سپیشل سرچ آپریشن

پہاڑی علاقے میں دربار اور گردونواح میں سپیشل سرچ آپریشن

کمرمشانی (نامہ نگار ) ڈی او میانوالی کی ہدایات پر میانوالی پولیس کا تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں موجود دربار اور اس کے گردونواح میں سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی مطیع اﷲ خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل محمد اقبال کے زیر نگرانی میانوالی پولیس کا تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں موجود دربار صحابہ کرام اور اس کے گردونواح میں شر پسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں سرکل عیسیٰ خیل کی پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔میانوالی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ڈی پی او میانوالی مطیع اﷲ خان نوانی نے کہاکہ شر پسند عناصر کو ضلع کا امن تباہ کرنے کی ہرگز ا جازت نہیں دی جائے گی، انکی تمام کوششوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں