کالاباغ میں اساتذہ اور بلدیات کے ملازمین سڑکوں پر

کالاباغ میں اساتذہ اور بلدیات کے ملازمین سڑکوں پر

کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) لیوانکیشمنٹ اور پنشن قوانین میں ترامیم سمیت سکولوں کی متوقع نجکاری کے خلاف کالاباغ میں اساتذہ اور بلدیات کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔

 کالاباغ اور گردونواح کے سکولوں کے اساتذہ سمیت بلدیات کے ملازمین گزشتہ روز دن دس بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جمع ہونا شروع ہوگئے ۔جہاں سے وہ ایک ریلی کی شکل میں احتجاج کرتے ہوئے پیر چھوٹا چوک میں پہنچے۔ جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر احمد خان صدیقی ، محکمہ بلدیات کے منیر حسین زیبی اور ٹیچر شیر نواز نے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ لیو انکیشمنٹ میں کٹوتیاں کرکے ملازمین کے حقوق پر شب خون مارا جارہا ہے ۔ پنجاب بھر کے ملازمین شدید اضطراب سے دوچار ہیں۔ اب پنشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری سے ملازمین کو تشویش لاحق ہے ۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن سے قبل ملازمین سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں