ڈپٹی کمشنر لوگوں کے مسائل دہلیز پر حل کرنے تحصیل عیسیٰ خیل پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر لوگوں کے مسائل دہلیز پر  حل کرنے تحصیل عیسیٰ خیل پہنچ گئے

میانوالی ،کمرمشانی (نامہ نگار ان )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تحصیل عیسیٰ خیل پہنچ گئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے پورا دن تحصیل عیسیٰ خیل میں گزارا۔اے سی آفس میں افسران کے اجلاس کی صدارت،خٹک بیلٹ کے مکینوں، مقامی افراد میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ،ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل اور بنیادی مرکز صحت چاپری کا بھی دورہ کیاڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کے مسائل دریافت کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے چاپری ڈیم کا بھی دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں